Jun ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی والیبال ٹیم نے جرمنی کو دی شکست

والیبال نیشنز لیگ مقابلوں کے دوسرے ہفتے کے اپنے پہلے میچ میں ایران کی والیبال ٹیم نے جرمنی کی ٹیم کو شکست دے دی۔

سحرنیوز/ایران: ہالینڈ میں جاری والیبال نیشنز لیگ کے دوسرے ہفتے ایران کا پہلا میچ جرمنی کی ٹیم سے ہوا اور تینوں سیٹ میں ایران کی ٹیم نے پچیس تئیس، چھبیس چوبیس اور پچیس سولہ سے جرمنی کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا۔
بدھ کو ایران کی والیبال ٹیم کا اس ٹورنامنٹ میں چھٹا مقابلہ اٹلی کی ٹیم سے ہوگا والیبال نیشنز لیگ کے پہلے ہفتے میں ایران کی ٹیم نے چین کو شکست دی تھی تاہم جاپان، پولینڈ اور اسلوانیہ کے مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔

ٹیگس