جو اینٹ پھینکتا ہے، اسے پتھر کا منتظر رہنا چاہیے۔ ناصر کنعانی
Jun ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست اپنے مظالم اور شرارتوں سے اپنی عمر کو کم کر رہی ہے-
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور مزاحمتی فورسز کی جانب سے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ جو کسی کی طرف اینٹ پھینکتا ہے تو اسے پتھر آنے کا منتظر رہنا چاہیے۔ صیہونی دہشت گردی، قبضے اور نسل پرستی کے خلاف مزاحمت، فلسطینی ملت کا فطری اور جائز حق ہے اور فلسطین کی مظلوم لیکن دلیر قوم، صیہونی حکومت کی منظم دہشت گردی کے مقابلے میں خاموش نہیں رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت اپنے مظالم، جنایات اور شرارت سے اپنی عمر کو کوتاہ کر رہی ہے۔