Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • تہران، اسنوکر ایشین کپ، ایک دن میں ایران کی بارہ جیت

ایران کے اسنوکر کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تہران ایشین مقابلوں میں بارہ کامیابیاں حاصل کرلیں۔

سحرنیوز/ایران: سکس بال اسنوکر کے ایشین مقابلوں میں گذشتہ روز ایران کی قومی ٹیم نے بارہ کامیابیاں حاصل کرکے اپنا لوہا منوا لیا۔
  قابل ذکر ہے کہ ایران کی قومی ٹیم کی کوچنگ کامران شہلا کر رہے ہیں جو خود عالمی سطح پر متعدد کپ جیت چکے ہیں۔
یہ مقابلے جمعرات سے دارالحکومت تہران میں جاری ہیں جس میں سعودی عرب، پاکستان، شام، ہندوستان، بحرین، قطر، کویت، عمان اور متعدد ایشین ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹیگس