Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ترکی کے فوٹوگرافی کے مقابلوں میں ایرانی فوٹوگرافر نے جیتا برونز میڈل

ایرانی فوٹوگرافر نے ترکی کے بوور مقابلوں کی تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی فوٹوگرافر علی محمدی کی دو تصویروں کو ان مقابلوں میں منتخب کرلیا گیا تھا جن میں سے ایک تصویر کو برونز میڈل کا اہل قرار دیا گیا۔ 
قابل ذکر ہے کہ بوور مقابلہ فوٹوگرافی کی عالمی فیڈریشن فایاپ کے باضابطہ کیلنڈر میں شامل ہے۔ یہ مقابلے زندگی کے تمام شعبوں میں صحت اور فری اسٹائل فوٹوگرافی کے دو شعبوں میں منعقد ہوئے جسے دنیا بھر کے فوٹوگرافی کے ماہرین کی پذیرائی حاصل ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ فایاپ، فوٹوگرافی کی وہ واحد فیڈریشن ہے جسے یونیسکو نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔
دنیا بھر کی پچاسی قومی تنظیمیں اس فیڈریشن کی رکن ہیں جن میں موجود فوٹوگرافروں کی تعداد دس لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس