Jun ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب نے ایران کو تنزلی سے بچایا، رہبر انقلاب اسلامی کا بیان

رہبر انقلاب اسلامی نے شہدا کے گھرانوں کے سیکڑوں بزرگ افراد سے اپنے خطاب میں فرمایا ہے کہ اسلامی انقلاب نے ایران کو اخلاقی، دینی و سیاسی پستی و تنزلی سے بچایا ہے۔

سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہدا کے گھرانوں کے سیکڑوں بزرگ افراد سے اپنے خطاب میں فرمایا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرانی نوجوان ہر میدان میں  ڈٹے رہے ہیں جنھوں ںے دشمنوں کی ہر قسم کی سازشوں کو نام بنانے کے علاوہ ہر طرح کے دباؤ اور دھمکیوں کو ملک کے لئے مناسب مواقع میں تبدیل کیا اور اپنے وطن عزیز کو مزید عزت و وقار سے نوازا۔

آپ نے شہدا کو تاریخ ایران کی برتر شخصیات قرار دیا اور مختلف قرآنی، جہادی، انسانی اور سماجی پہلوؤں سے شہدا کے اہل خانہ کے اعلی مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے یاد شہدا کو ہنرمندانہ طریقے سے زندہ رکھے جانے اور نسل جوان کے لئے اسے نمونہ قرار دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہدا کے ماں باپ اور زوجاؤں کو مقدس دفاع، سلامتی، حرم مطہر اور زیارتگاہوں کے دفاع اور گذشتہ سال کے حادثات جیسے واقعات کے مقابلے میں دلیر و بہادر سپوتوں کا بے نظیر یادگار خزانہ قرار دیا اور فرمایا کہ یہ دلیرانہ طریقہ، سماج و معاشرے اور ملک کے جوانوں اور نوجوانوں کے لئے ممتاز اخلاقی صفات، طرز زندگی اور تبدیلیاں واقع ہونے کا نمونہ قرار پانا چاہئے اور اس دلیرانہ طریقے کو نمونہ بنانے میں شہدا کے گھرانوں کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہے۔

ٹیگس