Jun ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • اپوزیشن کو ایم کے او کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے: جنرل باقری

ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایم کے او کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے بدھ کے روز چیف جسٹس آیت اللہ محمد حسینی بہشتی اور ایران کے 72 اعلیٰ عہدیداروں کی شہادت کی برسی کے موقع پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں ایرانی اپوزیشن گروپوں کو مشورہ دیا کہ وہ گروہ منافقین (MKO) کے دہشت گردوں کے انجام سے سبق حاصل کریں جنہوں نے اپنے ملک سے غداری کی اور قوم کے دشمنوں کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ 28 جون کے شہداء مظلوم لوگوں کی علامت ہیں جن کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ صرف آزادی کے متلاشی اور غیر ملکی تسلط کو روکنا چاہتے تھے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سابق عراقی آمر صدام حسین جس نے کئی سالوں تک ایم کے او کی میزبانی کی اور اسے 2006 میں پھانسی دے دی گئی،   اسے سبق سمجھا جانا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اس وقت کے چیف جسٹس آیت اللہ محمد حسینی بہشتی اور ملک کے 72 اعلیٰ حکام 28 جون 1981 کو ایم کے او دہشت گرد گروپ کی جانب سے بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

ٹیگس