Jun ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • سویڈن میں قرآن کریم کی توہین پر ایران کا سخت احتجاج، سویڈن کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کا واقعہ رونما ہونے کے بعد سویڈن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے امور کے سربراہ نے حال ہی میں سویڈن میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات کی توہین پر سویڈش حکومت کی خاموشی گستاخی کے مرتکب ہونے والوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے۔ انسانی حقوق کا بنیادی اور واضح ترین اصول یہ ہے کہ مذہبی اور دینی اقدار کا احترام کیا جائے۔

دفتر خارجہ کے عہدیدار نے سویڈن میں ہونے والے واقعے پر ایران کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی سویڈن میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں اگر بروقت روک تھام کی جاتی تو اسلامی مقدسات کی توہین کا واقعہ تکرار نہ ہوتا۔

سویڈن کے واقعہ کے خلاف اردن ، امارات اور عراق نے بھی سویڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اپنا سخت اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ٹیگس