Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات سیف گارڈ معاہدے اور این پی ٹی کی بنیاد پر استوار ہیں: محمد اسلامی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات سیف گارڈ معاہدے اور این پی ٹی کی بنیاد پر استوار ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعلقات صرف اور صرف سیف گارڈ معاہدے اور این پی ٹی کی بنیاد پر ہی استوار ہیں اور اس میں کسی جملے کے اضافے یا کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصفہان میں کیمرے نصب کئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایران نے جس طرح سے اب تک ثابت کیا ہے کہ وہ سیف گارڈ معاہدے کی پاسداری کرتا رہے گا اور آئندہ بھی آئی اے ای اے کو ایران میں فیکٹ فائنڈنگ کا موقع فراہم کرتا رہے گا اورایران کی جانب سے یہ اقدام آئی اے ای اے کی تاریخ میں بے مثال اور غیر معمولی ہے۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے اب تک ایران کی ایٹمی تنصیابت کا بارہا معائنہ کیا ہے اور کبھی بھی کوئی ایسی چیز نہیں ملی ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کا انحراف پایا جاتا ہے۔

ٹیگس