یوگینڈا؛ کمپالا کی جامع مسجد میں صدر ایران کا شاندار استقبال (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i423722-یوگینڈا_کمپالا_کی_جامع_مسجد_میں_صدر_ایران_کا_شاندار_استقبال_(ویڈیو)
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے افریقی ممالک کی جانب اپنے سفر کے دوسرے پڑاؤ یوگینڈا میں مقامی مسلم مذہبی رہنماؤں اور عوام سے ملاقات اور گفتگو کی۔ دارالحکومت کمپالا کی جامع مسجد میں یہ ملاقات انجام پائی جہاں صدر ایران کے پہنچنے سے کافی دیر پہلے سے لوگ ایران اور اپنے قومی پرچم کو لہراتے ہوئے انکے پرجوش استقبال کے لئے آمادہ ہو گئے تھے۔ صدر ایران کے مسجد پہنچنے پر لوگوں نے پیغمبر (ص) و اہل بیت علیہم السلام پر صلوات نثار کرتے ہوئے ان کا شاندار استقبال کیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran