ایران کے صدر رئیسی کا 3 افریقی ملکوں کا کامیاب دورہ، 21 معاہدوں پر دستخط
ایران کے صدر 3 افریقی ملکوں کا کامیاب دورہ کر کرنے کے بعد تہران کیلئے روانہ ہو گئے۔
سحر نیوز/ ایران :ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی 3 افریقی ملکوں کینیا، یوگینڈا اور زیمبابوے کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ صدر ایران جب اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ہرارے سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے تو زیمبابوے کے صدر نے انہیں رخصت کیا۔
صدر ایران نے اپنےسہ ملکی دورے میں کینیا، یوگينڈا اور زیمبابوے کے صدور سے بات چیت کے علاوہ مذکورہ ممالک کے تاجروں، صنعت کاروں اور یونیورسٹی پرفیسروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ دوست اور ہم خیال ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی غرض سے انجام پانے والے اس دورے میں کینیا، یوگينڈا اور زیمبابوے کے ساتھ تعاون کے 21 معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ صدر رئیسی افریقی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے پر کینیا پھر یوگینڈا اور آخر میں زیمبابوے پہنچے جہاں انہوں نے ان ملکوں کے صدور اور دیگر اعلی حکام سے مذاکرات کئے اور ملکوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔
گذشتہ گیارہ سالوں کے دوران کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا افریقی ممالک کا دورہ ہے جو موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اقتصادی طور پر عالمی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس دورے کا ایک مقصد افریقی ممالک کے لئے ایرانی برآمدات کے موجودہ حجم کو بڑھا کر 600 ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔