Jul ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • پینے کے صاف اور میٹھے پانی کیلئے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پینے کے صاف اور میٹھے پانی سمیت ایک بڑے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے نائب سربراہ سید پژمان شیر مردی نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ایٹمی توانائی اور پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال ایک ایسا پوشیدہ مسئلہ ہے کہ جس سے لوگ آگاہ اور باخبر نہیں ہیں جبکہ پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پینے کے میٹھے صاف پانی سمیت ایک بڑے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے نائب سربراہ  نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی اسٹریٹیجک دستاویزات اوراسی طرح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات کی بنیاد پر تقریبا 20 ہزارایٹمی بجلی کی پیداوار کا ہدف معین کیا گیا ہے اور یہ عمل ایک ایسا مناسب موقع  ہے کہ جس کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی پیداوار کا مقصد بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس