Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • سمندری نقل و حمل میں امریکیوں کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا غلط ہے: رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کی بحریہ کے چھیاسیویں بحری بیڑے کے کمانڈر، اس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا ہے کہ آپ نے جو کام انجام دیا ہے وہ ایک عظیم کارنامہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے چھیاسیویں بحری بیڑے کے کمانڈر، اس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے آج رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ زمین کے گرد چکر لگانے کا عظیم مشن کہ جو ایران کی سمندری تاریخ میں انجام نہیں پایا تھا، فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں گزشتہ افراد کے ایثار و فدا کاری کا نتیجہ ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے اس بحری بیڑے کے عملے کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ  انقلاب کے اہم واقعات کے دوران اور تب سے لے کر آج تک ماضی کے افراد کا  اقدام آج کی کامیابی کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے سمندری نقل و حمل میں امریکیوں کی جانب سے بعض رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ جو کہتے ہیں کہ فلاں بحری جہاز کو فلاں جگہوں سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، یہ بہت غلط ہے کیونکہ آزاد سمندروں کا تعلق سب سے ہے اور سمندراور فضا کو تمام قوموں کے لئے آزاد اور سمندری نقل و حمل اور جہاز رانی کی سیکورٹی سب کو حاصل ہونی چاہئیے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج امریکہ آئل ٹینکروں پر حملے کرتا ہے اور ہمارے علاقے اور دیگر علاقوں میں سمندری اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کی مدد کرتا ہے ۔ اس کا یہ کام انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس