Aug ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran

ایران کی بیچ فٹبال ٹیم بیلاروس میں ہونے والے سیمی فائنل میں روس کو ہرا کر سی آئی ایس کھیلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی آئی ایس کھیلوں کے بیچ فٹبال سیمی فائنل میچ میں ایران نے روس کو ہرا کو فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ روس سے تھا، دونوں ٹیموں نے 4 -4 گول کئے، میچ کا فیصلہ پینلٹی شاٹس پر ہوا جس میں ایران نے روس کو ہرا دیا۔
بیچ فٹبال کا فائنل میچ آج مینسک میں کھیلا جائے گا اور ایران کی ٹیم بیلاروس کا سامنا کرے گی جو ان کھیلوں کا میزبان ملک بھی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی بیچ فٹبال ٹیم سی آئی ایس مقابلوں کے گروپ ایک میں تھی جس میں بیلاروس، متحدہ عرب امارات اور آذربائیجان کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ سی آئی ایس کھیلیں 4 سے 14 اگست تک بیلاروس میں منعقد ہو رہی ہیں۔

ٹیگس