Aug ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ اپنے سعودی ہم منصب کی دعوت پر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔

سحر نیوز/ ایران :اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سعودی عرب کے اعلی حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں ان کا سعودی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

یہ دورہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی دعوت پر ان کے دورہ تہران کے جواب میں اور دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ مارچ میں بیجنگ میں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کے مقصد سے انجام پا رہا ہے۔

 سعودی وزیر خارجہ بن فرحان نے 17 جون کو تہران کے ایک روزہ کے دوران ایرن کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

ٹیگس