افغانستان کے مسئلے کا علاقائی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ
ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نےافغانستان کے امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں افغانستان کے مسائل کو علاقائی اور ہمسایہ ممالک کی مشاورت سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں پاکستان کے وزیراعظم کےخصوصی نمائندے آصف علی خان درانی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایران اور پاکستان کے علاقائی اور افغانستان کے امور میں کلیدی کردار ادا کرنے پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور خاص طورپر افغانستان میں امن و امان کے قیام کےلئے باہمی مشاورت کا عمل جاری رکھنے اور افغانستان کے مسائل کو علاقائی اور ہمسایہ ممالک کی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے امورمیں پاکستان کے وزیراعظم کے خصوصی نمائندے آصف علی خان درانی نے باہمی نظریات کے تبادلے اور گفتگو پر خوشی کا اظہار کیا اور علاقائی اور افغاستان کے مسائل کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نطر کا اظہار کیا اور افغانستان میں صلح اور امن و امان کے قیام میں پاکستان کے ایران کے ساتھ مشترکہ سیاسی اور سیکورٹی پہلوؤں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔