Sep ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں: سید ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر نے کہا ہےکہ ایران کی دفاعی ڈاکٹرائن میں ایٹمی اسلحے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سی این این ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران کی دفاعی ڈاکٹرائن میں ایٹمی اسلحے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس لئے کہ نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے اور نہ ہی ہم ایٹمی اسلحے پر یقین رکھتے ہیں ۔ اور ایٹمی اسلحے عام تباہی کے ہتھیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران نے شروع دن سے ہی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں کی سائٹ کے دورے کے حوالے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ اور صرف چند انسپکٹروں کو جا بجا ہونا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے بعض عرب ممالک کے ساتھ صیہونی حکومت کے روابط معمول پر لانے کے پروپیگنڈوں پر کہا کہ امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کی برقراری کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

ٹیگس