Sep ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • عمان میں ایران کے سفیر کی عمانی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات

مسقط میں ایران کے سفیر نے عمان کی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق عمان میں ایران کے سفیر علی نجفی نے عمان کی پارلیمنٹ کے سربراہ خالد المعولی سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون کے علاوہ دوطرفہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ ایران اور عمان کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس