Sep ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ایرانی سٹیلائٹ نور 3 کامیابی سے خلا میں روانہ

ایران نے تیسرا سیٹلائٹ نور 3 امیجنگ مدار میں چھوڑ دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے نور سیٹ لائٹ خلا میں بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ رواں سال کے آخر تک مزید دو سیٹلائٹ روانہ کئے جائيں گے۔

جنرل امیر علی حاجی زادہ نے نور تھری سیٹ لائٹ خلا میں بھیجے جانے کے کامیاب مشن کے موقع پر کہا کہ نور تھری  سیٹ لائٹ  میں کیمرا بھی نصب ہے اور وہ سگنل جمع کرنے کا کام بھی کرے گا۔

 انھوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ  ہم سیٹلائٹوں کا ایک مجموعہ خلا میں بھیجنے کا پروگرام رکھتے ہیں، کہا کہ سال کے آخر تک مزید دو سیٹلائٹ خلا میں روانہ کئے جائيں گے۔

نورتھری سیٹ لائٹ سات اعشاریہ چھے کلومیٹرفی سیکنڈ کی رفتار سے اور زمین کی سطح سے 450 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کر رہا ہے۔ 

نور تھری سیٹ لائٹ اور اس کو لیےجانے والے خلائي جہاز، دونوں کی ڈیزائننگ سپاہ پاسداران کے تحقیقاتی مرکز میں کی گئی ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اس سے پہلے نور ون اور نورٹو سیٹلائٹ قاصد خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں روانہ کرچکی ہے  

ٹیگس