Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • مصطفی ایوارڈ ایک ایرانی اور 4 غیرایرانی سائنسدانوں اور دانشوروں کے نام

ایک ایرانی اور چار غیر ایرانی سائنسدانوں اور دانشوروں نے "مصطفی ایوارڈ" کا پانچواں ایڈیشن اپنے نام کرلیا۔

سحر نیوز/ ایران: پانچویں مصطفی (ص) ایوارڈ کی تقریب ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں ہفتہ وحدت کے موقع پر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں منعقد ہوئی - منتخب ہونے والے پانچ افراد میں ایران کے ایک سائنسدان کا نام بھی شامل ہے- جبکہ مصر کے سائنسداں احمد حسن ، بیروت کے یونیورسٹی پروفیسر سامیا خوری ، ملیشیا کے پروفیسر احمد فوزی اسماعیل، ابوظہبی میں نیویارک یونیورسٹی کے مورات اویسال کو مصطفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ (ص) ایوارڈ ہر دو سال بعد اسلامی دنیا کے بہترین سائنسدانوں اور محققین کو دیا جاتا ہے۔

ٹیگس