کربلائے معلیٰ میں مسئلہ فلسطین پر اہم کانفرنس
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ اس سال مسئلہ فلسطین پر ایک بین الاقوامی کانفرنس حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے پاس منعقد ہوگی جس میں 62 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے جن میں زیادہ تر اہل سنت ممالک کے نمایندے ہوں گے۔
سحر نیوز/ ایران: فارس نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے ملک ثقافتی اور تعلیمی کمپلیکس میں اربعین حسینی کے موقع پر لگائے گئے موکب کے بانیان اور منتظمین کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ آپ اربعین حسینی کی ریلیوں اور پیدل مارچ کو رونق بخشنے والے تھے، ہر سال اربعین حسینی کی تقریب آپ کی عظیم کاوشوں اور کوششوں سے پچھلے برسوں کی نسبت زیادہ پروقار ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام اربعین حسینی کے میزبان ہیں اور آپ ان میزبانوں کی مدد کر رہے ہیں، ہمیں اربعین کی میزبانی میں عراقیوں کو صداقت دینی چاہیے۔
آئی آر جی سی کی قدس فورس کے کمانڈر نے واضح کیا کہ اربعین حسینی کی تقریب ایک فوجی مشق اور امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی تیاری ہے۔
جنرل قاآنی نے کہا کہ اس سال جلوسوں کی تشکیل اور اربعین حسینی کے انتظامات میں اہل سنت بھائیوں کی موجودگی گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ رہی۔