ایران کی خام تیل کی برآمدات اعلی ترین سطح پر
Oct ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
ایران کی خام تیل کی برآمدات کی سطح دو ہزاراٹھارہ کے بعد اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں خام تیل کی برآمدات میں ایران کا حصہ زیادہ رہا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ستمبر میں لگاتار دوسرے ماہ بھی اوپیک کی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ، ایران اور نائیجیریا کی تیل پیداوار میں اضافہ ہے۔
اس جائزہ رپورٹ کے مطابق تیل کی پیداوار میں دوسرے بڑے اضافے کا تعلق ایران سے ہے جس نے اپنے تیل کی پیداوار بڑھا کر اکتیس لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ کردی ہے۔
رائٹرز کے سروے اور اوپیک کے اعداد و شمار کے مطابق، یہ دو ہزاراٹھارہ میں ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دوبارہ لگائے جانے کے بعد کی اعلی ترین سطح ہے۔