ایٹمی شعبے میں ایران کی کامیابیاں امن و امان اور انسانیت کی خدمت کے لئے ہیں: محمداسلامی
ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی شعبے میں ایران کی کامیابیاں امن و امان اور انسانیت کی خدمت کے لئے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات میں کہا کہ ایران ایٹمی ہتیھاروں کے لئے کوشاں نہيں ہے اور ہمیشہ پرامن ایٹمی انرجی کی راہ میں آگے بڑھا ہے۔
محمداسلامی کہا کہ ایٹمی شعبے میں ایران کو ملنے والی کامیابیاں، ایران کے نوجوان ماہر سائنس دانوں کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی میں دشمن اور غیر دشمن سبھی ملکوں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
محمداسلامی نے کہا کہ ایران کی ایٹمی کامیابیاں امن و انسانیت کی خدمت کے لئے ہيں اور تمام سرگرمیاں آئی اے ای اے کے اصول و ضوابط کے مطابق ہیں اور این پی ٹی کے دائرے میں کی جاتی ہیں جس کی آئی اے ای اے کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جاتی ہے ۔
ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی، انرجی اور اسی طرح دوسرے شعبوں میں بھی کام آتی ہے اور ہم انرجی کے شعبے میں بجلی گھروں کی تعمیر کی سمت بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہيں اور قائد انقلاب اسلامی کی سفارش کی بنیاد پر ہم 20 ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی سمت بڑھ رہے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے لئے کوشاں نہیں ہے اور ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ہماری قومی دفاعی پالیسی میں ایٹمی ہتھیاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔