Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبادللہیان اپنے علاقائی دورے کے تحت جمعہ کی رات کو شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطاق حسین امیر عبداللہیان اپنے علاقے کے ممالک کے دورے کے تحت دمشق پہنچے ہیں جہاں وہ شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کریں گے۔

شام سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے گفتگو کی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورۂ لبنان کے دوران بیروت میں لبنانی وزیر اعظم اور، وزیر خارجہ اور اسپیکر سے بھی ملاقات کی تھی۔

 

ٹیگس