Oct ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • امت مسلمہ کا متحدہ موقف، غاصب صیہونی حکومت کے ظلم کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتا تھا: صدر رئیسی

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں سعودی عرب کے نئے سفیر کے سفارتی کاغذات وصول کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ امت مسلمہ کا متحدہ موقف، غاصب صیہونی حکومت کے ظلم کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتا تھا۔

سحرنیوز/ ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں سعودی عرب کے نئے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کے کاغدات تقرری وصول کئے جانے کی مناسب سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے مظالم اور اس کے مغربی حامیوں کے اقدامات کی راہ میں عالم اسلام کا متحدہ اقدام مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت اور اس کے مغربی حامیوں کو اوقات میں لا سکتا تھا۔

صدر ایران نے اسی طرح یہ بھی کہا کہ بیرونی مداخلت کے بغیر اسلامی ملکوں کے درمیان لین دین کا عمل ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے جبکہ بیرونی مداخلت سے صرف حالات مزید پیجیدہ ہی ہوتے ہیں۔ اس موقع پر نئے سعودی سفیر نے بھی ایران کے صدر اور حکومت کو اپنے ملک کے شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کا سلام پہنچاتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو مستحکم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے بہت سے مواقع پر سعودی عرب کی مدد کی ہے اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مسلسل فروغ پاتا رہے گا۔

ٹیگس