Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کو مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ21 نومبر ہے

امام رضا(ع) اور عصری علوم کے عنوان سے منعقد کی جانے والی تیسری بین الاقوامی کانگریس کو مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ 21 نومبر2023 مقرر کی گئی ہے ۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ تیسری بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کا انعقاد بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کی کاوشوں سے کیا گیا ہے۔
اس کانگریس میں شرکت کے لئے تمام محققین اور طلباء اپنے اپنے مضامین کا خلاصہ 6 نومبر تک اور پورا مضمون یا مکمل آرٹیکل 21 نومبر2023 تک کانگریس کے سیکرٹریٹ آفس کو بھیج سکتے ہیں۔
قابل توجہ ہے کہ یہ مضامین مختلف علوم کے تناظر میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت اور تعلیمات کے موضوع پر تحریر ہونے چاہیے۔
کانگریس میں شرکت کے خواہاں تمام افراد معاشیات، منیجمنٹ، تربیتی علوم،علم نفسیات، سماجی علوم،سیاسی علوم، قانونی علوم، طبی علوم ،مواصلاتی علوم، عسکری علوم،آرٹ،فن تعمیر اور شہری منصوبہ بندی، تاریخ طرز زندگی، خاندان اور اولاد وغیرہ کے علوم کے تناظر میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت اور تعلیمات سے متعلق اپنے اپنے مضامین اور آرٹیکل کانگریس کی ایمیلscience@imamreza.ac.ir  پر ارسال کریں۔ قومی اور بین الاقوامی محققین اورممتاز شخصیات کی موجودگی میں علمی نشستوں کا انعقاد، امام رضا(ع) کے علوم و معارف میں تحقیق اور اسٹڈی پر ورکشاپس کا انعقاد،برترین اور بہترین کتب ، تھیسزز اور مضامین کی حمایت اور اعزاز سے نوازنا،امام رضا(ع) اورعصری علوم میگزین اور دیگر تحقیقاتی جرائد میں بہترین مضامین اور مقالات کی اشاعت اور علمی ڈیٹابیس میں انڈیکسنگ جیسےجملہ اقدامات اور پروگرامز ہیں اس کانگریس کا حصہ ہیں۔ کانگریس سے متعلق مزید معلومات کانگریس کی ویب سایٹ www.science.imamreza.ac.ir پر تمام محققین اور اہلبیت (ع) کی تعلیمات اور طرز زندگی سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے دستیاب ہے ،اس کے علاوہ کانگریس سے متعلق ہر قسم کے سوالوں کے جوابات اور راہنمائی کے لئے ٹیلی فون نمبر 05138041 اور داخلی نمبر3120 پر رابطے کے علاوہ قومی سوشل نیٹ ورک ایتا پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں: @Science_imamreza1401

ٹیگس