Dec ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوئی ہے: ایرانی بحریہ کے کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی دفاعی سفارت کاری ایران کو الگ تھگ کرنے اور پابندیوں کی پالیسی کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح پر جاری ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے جمعہ کے روز تہران میں نماز جمعہ سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے مشن کی ایک ذمہ داری دفاعی سفارت کاری اور دنیا میں بین الاقوامی تعلقات کا قیام ہے اور آج ایران کے اسلامی انقلاب کی بدولت ایران کو الگ تھلگ کرنے اور پابندیوں کی پالیسی کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح پر جاری ہے اور تنہائی اور ناقابل تسخیریت کے ساتھ اس مشن کو اعلیٰ معیار و سطح پر جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ زمین پر کوئی ایسی جگہ نہیں ہے کہ جہاں ایرانی پرچم لہرایا نہ جاتا ہو؛ آج جماران ڈسٹرائر خلیج عدن میں جہاز رانی کے تحفظ میں مصروف ہے اور البرز ڈسٹرائر بھی بحیرہ احمر میں اس مشن پر گامزن ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بحری سلامتی کے میدان میں ایرانی بحریہ کی سرگرمیوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج بحری معیشت کو سیکیورٹی کے لحاظ سے اعلیٰ ترین معیار حاصل ہے اور متعلقہ ایرانی اہلکار ملک کی معیشت کے فروغ کے وسائل فراہم کر رہے ہیں۔

ٹیگس