Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کی سائنسی اور تکنیکی مصنوعات کی نمائش

آج تہران میں ایرانی بحریہ کی سائنسی اور تکنیکی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح ہوا۔

سحرنیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی سائنسی اور تکنیکی مصنوعات کی نمائش کے افتتاحی تقریب میں فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی اور بعض سول اور فوجی حکام شریک تھے۔

اس نمائش میں ایرانی بحریہ کی سائنسی اور تکنیکی مصنوعات منجملہ سمندر میں استعمال ہونے والے ہتھیار، پانی کی سطح کے نیچے سے اس کی سطح کو نشانہ بنانے والے اینٹی شپ میزائل سسٹم، جاسوسی، ٹیلی کمیونیکیشن اور الیکٹرانک وارفیئر کے جدید ترین سسٹم اور مختلف قسم کے لوکلائزڈ پارٹس رکھے گئے ہیں۔

ٹیگس