Dec ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں 45 لاکھ لیٹرغیر قانونی ایندھن کے حامل دو جہازوں کو ایران نے روک لیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے اہلکاروں نے خلیج فارس میں پینتالیس لاکھ لیٹر غیر قانونی ایندھن کے حامل دو جہازوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے پانچویں زون کے کمانڈر اڈمیرل علی عظمائی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ایندھن کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے اہلکاروں نے جزیرہ ابو موسی کے جنوب میں تین روز کے دوران اپنی مکمل نظر اور مکمل اطلاعات حاصل کرنے کے بعد اچانک کارروائی کر کے دو جہازوں کو روک لیا جن پرپینتالیس لاکھ لیٹر غیر قانونی ایندھن موجود تھا ۔

انھوں نے کہا کہ ان جہازوں پر موجود عملے کے افراد کو قانونی کارروائی کے لئے عدالت کے حوالے کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی ایندھن کے حامل ان جہازوں میں ایک پر عملے کے تیرہ اور دوسرے پر اکیس افراد موجود تھے اور ایک جہاز پر بائیس لاکھ اسّی ہزار لیٹر اور دوسرے پر تئیس لاکھ لیٹر غیر قانونی ایندھن لوڈ تھا۔

ٹیگس