Dec ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • تیسرا

تیسرے "پژواک" دستاویزی ریڈیو پروگرام فیسٹیول کے بارے میں تفصیلات

سحر نیوز/ ایران: تیسرے پژواک دستاویزی ریڈیو پروگرام فیسٹیول کے ڈائریکٹر حمید رضا افتخاری نے فیسٹیول کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں۔

اس سلسلے میں ریڈیو ٹی وی کے ادارے (آئی آر آئی بی) میں واقع شہدا ریڈیو کی عمارت میں آج پیر کی صبح ایک پریس کانفرنس ہوئی۔

اس پریس کانفرنس میں صبا ریڈیو نیٹ ورک اور تیسرے پژواک دستاویزی ریڈیو پروگرام فیسٹیول کے ڈائریکٹر حمید رضا افتخاری نے کہا کہ یہ فیسٹیول اپنے انعقاد کے تیسرے سال میں داخل ہوا ہے۔  

تیسرے "پژواک" دستاویزی ریڈیو پروگرام فیسٹیول کے ڈائریکٹر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم تیسرا فیسٹیول منعقد کر رہے ہیں اور اس فیسٹیول کو پچھلے دو فیسٹیولوں سے مختلف بنانے کی ہماری کوشش ہے۔۔

حمید رضا افتخاری نے اس فیسٹیول کے لئے تخلیقات بھیجنے کے بارے میں کہا کہ آج (پیر) سے تیسرے "پژواک" دستاویزی ریڈیو پروگرام فیسٹیول کے لیے تخلیقات دریافت کرنے کا عمل با ضابطہ طور پر شروع ہو رہا ہے۔

تیسرے "پژواک" دستاویزی ریڈیو پروگرام فیسٹیول کے ڈائریکٹر حمید رضا افتخاری نے اس فیسٹیول کے عوامی سیکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سیکشن کو گزشتہ فیسٹیول میں بہت پذیرائی ملی تھی۔

 

ٹیگس