امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کو غزہ میں کچھ حاصل نہیں ہوا ہے: قدس فورس کے سربراہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو جنگ کے آغاز سے اب تک بے گناہ خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کے سوا کچھ حاصل نہيں ہوا ہے-
سحرنیوز/ ایران : قدس فورس کے کمانڈر نے شہید حسین پورجعفری کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم عراق میں اپنا غیر منطقی رویہ جاری رکھو گے تو عراقی استقامت اپنے تحفظات کو درکنار کرتے ہوئے تمہارا جواب دے گی-
جنرل قاآنی نے صیہونی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تم نے شہید رضی موسوی کو قتل کیا کیونکہ تم غزہ جنگ میں کچھ حاصل نہیں کر سکے اور ایران تمھاری سازشوں کا شکار ہونے والا نہيں ہے
جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ فلسطینی استقامت نے اپنی تدبیر و منصوبہ بندی سے اپنا کام شروع کیا ہے اور صیہونی حکومت کے وسیع جرائم سے تنگ آکر پہلی بار خود کارروائی کی اور مرحلہ وار جتنے بھی اقدامات کئے وہ حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے کئے جو بہترین تھے -