شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے راستے میں زوردار دھماکے، 103 افراد شہید، 171 زخمی
کرمان کے گلزار شہدا قبرستان کے راستے میں، جہاں قاسم سلیمانی کی قبر ہے، دو زور دار دھماکوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: تسنیم نیوز کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ شہید سلیمانی کے مزار پر آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو نشانہ بناکر کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ ایک مسجد کے قریب ہوا اور اس کی تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔
دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو زائرین اور عقیدت مندوں سے خالی کرا لیا گیا۔
کچھ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس سیلنڈر کی وجہ سے ہوا تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
جائے حادثہ پر متعدد ایمبولینسز روانہ کی گئیں تاکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔
دھماکے کے بعد ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسرا دھماکہ 3.17 بجے ہوا۔
ابھی تک 103 افراد کے شہید ہونے کی خبر ہے جبکہ 171 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سیکورٹی اداروں نے خودکش حملے کی تردید کی ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو بیگ برآمد ہوئے ہیں جن میں ممکنہ طور پر بم رکھے گئے ہوں گے۔