Jan ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت اپنے زوال سے مزید قریب ہو گئی ہے: ایران

ایران کے نائـب صدر نے، جو کرمان میں دہشت گردانہ دھماکوں کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے کرمان گئے ہوئے ہیں، کہا ہے کہ کرمان میں دہشت گردوں کی جانب سے عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اب اپنے زوال سے مزید قریب ہو گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے سینیئر نائـب صدر محمد مخبر نے کرمان میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں شہدا کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو ایران کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایران کی جانب سے اس واقعے کے ذمہ داروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے دلوں میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا غم ابھی تازہ ہے اور غاصب صیہونی حکومت براہ راست مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی، اور یہ غاصب حکومت طوفان الاقصی آپریشن کے نتیجے میں بری طرح سے شکست سے دوچار ہے اور اس کی بوکھلاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینیوں کا خون بہا کر صیہونی حکومت اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام کا اتحاد غاصب صیہونی حکومت کا کوئی بھی شرمناک مقصد کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

ٹیگس