Feb ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران: انتخابات میں حق رائے دہی رکھنے والے افراد کی تعداد کا اعلان

الیکشن کمیشن نے بارہویں دور کے پارلیمانی اور چھٹے دور کے مجلس خبرگان کے انتخابات میں حق رائے دہی رکھنے والے افراد کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے جمعے کو ہونے والے انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دومارچ دوہزارچھے سے پہلے پیدا ہونے والے افراد دوہزارچوبیس میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چھے کروڑ گیارہ لاکھ بہتر ہزار دوسو اٹھانوے افراد ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہيں جن میں تین کروڑ نو لاکھ پینتالیس ہزار ایک سو تینتس مرد اور تین کروڑ دو لاکھ ستائیس ہزار ایک سو پینسٹھ خواتین ہیں۔

ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ رائے دہندگان ، شناختی کارڈ ، نیشنل کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس، لازمی خدمت سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ میں سے کوئی ایک ثبوت پیش کر کے ووٹ کاسٹ کر سکتے ہيں اور شناختی کارڈ پر مہر نہیں لگائی جائے گی۔

محسن اسلامی نے کہا کہ ووٹنگ کا وقت صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگا اور چھے بجے شام تک جاری رہے گا تاہم ضرورت کے پیش نظر یہ وقت بڑھایا جا سکتا ہے ۔

ٹیگس