Mar ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ ایران نے مسترد کردی

اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران کے انسانی حقوق کی مشیر سمیہ کریم دوست نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ایران کی رپورٹ کا انچارج ایک برطانوی شہری ہے جسے برطانوی حکومت اور دیگر استعماری ایجنٹوں کی جانب سے ایران مخالف مشن کو درست ثابت کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق سیشن میں جاوید رحمن کی رپورٹ کے جواب میں سمیہ کریم دوست نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو کونسل میں سیاست کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے کونسل کو آلہ کار بنانا بند ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انسانی حقوق کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں اور اداروں میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کو مضبوط بنانے، عدالتی اور انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں کوئی چیز ہماری توجہ نہیں ہٹائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ایران، انسانی حقوق کے معاملے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے اپنی بات کی تائید میں مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ نومبر میں شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت انسانی حقوق کی کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے متعلقہ کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کے لیے دو روزہ انٹرایکٹو ڈائلاگ میں شرکت کی۔ سمیہ کریم دوست نے کہا کہ ہم تعمیری پیش رفت میں شرکت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیگس