Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کو اپنے مجرمانہ اقدامات پر پچھتانا ہوگا، رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے دمشق میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر فرمایا ہے کہ صیہونیوں کو ان کے ان مجرمانہ اقدامات کی سزا ضروری ملے گی اور ان کو پچھتانے پر مجبور کرديں گے۔

سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غاصب اور نفرت زدہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں سپاہ پاسداران کے سینیئر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے چند دیگر ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں فرمایا کہ سردار فداکار اسلام میجر جنرل محمد رضا زاہدی اپنے قریبی ساتھی جنرل محمد ہادی حاج رحیمی کے ہمراہ صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ ان شہدا پر اللہ اور اس کے اولیا کا درود و سلام ہو اور ظالم و جارح صیہونی حکومت کے حکام پر لعنت و نفرین ہو۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنرل زاہدی انیس سو اسّی کے عشرے سے میدان جہاد میں اپنی شہادت کے منتظر تھے۔
آپ نے فرمایا کہ ان شہدا نے کچھ کھویا نہيں بلکہ انہوں نے اپنا انعام اور اجر حاصل کرلیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دے کر فرمایا کہ خبیث صیہونی حکومت کو ہمارے بہادر جوانوں کے ہاتھوں سزا ضرور ملے گی اور ہم اس کو ان مجرمانہ اقدامات پر پچھتانے پر مجبور کردیں گے۔

ٹیگس