ایران کے شہدائے دمشق کی نماز جنازہ (ویڈیو)
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی رات بیت المقدس کی راہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی۔
سحرنیوز/ایران: اس موقع پر شہید جنرل محمدرضا زاہدی، شہید بریگیڈیئر محمد ہادی حاجی رحیمی، شہید حسین امان اللہی، شہید سید مہدی جلالتی، شہید محسن صداقت، شہید علی آقا بابایی اور شہید سید علی صالحی کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر ان شہیدوں کے لئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے گفتگو بھی کی۔
دمشق میں ایرانی قونصل خانہ پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے سات شہداء کا جلوس جنازہ آج جمعہ کو عالمی یوم قدس کے موقع پر تہران کے فردوسی اسکوائر سے تہران یونیورسٹی تک لے جایا جائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام اپنے خطاب میں ایک بار پھر فرمایا تھا کہ ان شہدا کے خون ناحق کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
آپ نے اسی کے ساتھ اس سال کے یوم القدس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ غزہ کے حالات کے پیش نظر اس سال عالمی یوم القدس کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور امید ہے کہ اس سال یہ دن اسلامی ملکوں کے علاوہ غیر مسلم ملکوں میں بھی پوری عظمت کے ساتھ منایا جائے گا۔