Apr ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  •  دوہزار تیئس میں ایرانی مصنوعات کی پاکستان برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے

ایران کے صوبہ خراسان جنوبی سے پاکستان کے لئے دوہزار تیئس میں اس صوبے کی مصنوعات کی برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے-

سحرنیوز/ ایران: ایران کے صوبہ خراسان جنوبی کے کوآرڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل علی صادقی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، صوبہ خراسان جنوبی کی مصنوعات کی برآمدات کے لئے ایک نئي منڈی شمار ہوتا ہے اور صوبے کے حکام کی کوشش ہے کہ تمام پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے لئے اس صوبے کی مصنوعات کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو-

ایران کے صوبہ خراسان جنوبی کے کوآرڈی نیشن آفس کے ڈائرکٹر نے افغانستان ، پاکستان ، عراق ، ترکمنستان اور ترکیہ کو صوبہ خراسان جنوبی کی مصنوعات کے لئے اہم منڈی بتایا اور کہا کہ سن دوہزار تيئس میں اس صوبے سے پاکستان کے لئے اٹھارہ ملین ڈالر ، عراق کے لئے پانچ ملین ڈالر ، ترکمنستان کے لئے دو ملین ڈالر اور ترکیہ کے لئے چار لاکھ اٹھارہ ہزار ڈالر مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ٹیگس