Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران بھر کی یونیورسٹیوں میں امریکی طلبہ کی فلسطین حامی تحریک کی حمایت میں ریلیاں

فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں زور پکڑتی طلبہ تحریک کو تشدد کے ذریعے دبانے کے حکومتی کوششوں اور پولیس گردی کے خلاف ایران بھر کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور طلبہ نے اس تحریک کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔

سحرنیوز/ ایران: ایران بھر کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے طلباء اور پروفیسروں کی احتجاجی تحریک کی حمایت میں ریلیاں نکالیں جن میں امریکی پولیس کی جانب سے طلباء اور پروفیسرز پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کی گئی۔

پورے ایران کی یونیورسٹیوں کے طلباء نے فلسطینی پرچم اٹھاکر اور امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد ، اللہ اکبر ، یا ایھاالمسلمون اتحدوا اتحدوا کے نعرے لگائے اور فلسطین کی حمایت میں شروع ہونے والی تحریک کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا-

واضح رہے کہ غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نسل کش صیہونی حکومت کی مذمت میں امریکی شہر نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی سے طلبہ تحریک کا آغاز ہوا ہے ۔ امریکی پولیس کے ہاتھوں ان مظاہروں کو سرکوب کرنے اور بڑی تعداد میں طلبہ کو گرفتار کرنے کے باوجود اس تحریک کی چنگاری کولمبیا یونیورسٹی سے امریکہ کی دیگر یونیورسٹیوں جیسے نیویارک ، ہارورڈ ، ییل ، ٹکزاس اور جنوبی کیلفورنیا تک پہنچی اور پھر دیگر مغربی ملکوں فرانس، جرمنی ، کینیڈا ، برطانیہ اور آسٹریلیا تک پہنچ گئی - ان یونیورسٹیوں میں سینکڑوں طلباء اور پروفیسرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

ٹیگس