May ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • فلسطین کے حامی امریکی طلبا کی حمایت میں ایران کی یونیورسٹیوں میں بھی مظاہرے

امریکہ سمیت دنیا بھر کی بہت سی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں جاری مظاہروں کےدوران ایران کی یونیورسٹیوں کے طلبانے بھی فلسطین کے حامی طلبا کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں مظاہرہ کیاہے-

سحرنیوز/ ایران: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایران کی شریف یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے طلبا نے دنیا بھر کے فلسطین کے حامی طلبا کی حمایت میں اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں مظاہرہ کیا اور ان مظالم کی مذمت کی- اس سے قبل بھی ایران کی یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ نے امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے طلبا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، ان مظاہروں کو سرکوب کرنے کے امریکی پولیس کے اقدام کی مذمت کی تھی-

واضح رہے کہ جارح اور نسل کش صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی شہر نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے احتجاجات کا آغاز ہوا ہے اور اس وقت امریکی پولیس کے تشدد کےباوجود ان مظاہروں کا دائرہ امریکہ کی دیگر یونیورسٹیوں حتی دیگر مغربی ملکوں فرانس ، جرمنی ، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں تک بھی پھیل گيا ہے-

ٹیگس