May ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے "وعدہ صادق آپریشن" کے تعلق سے کہا ہے کہ مضبوط ایران کی وجہ سے دشمن جنگ کا آپشن ختم کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے قومی ٹیلی ویژن پر عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "وعدہ صادق آپریشن" ملکی سطح پر بحث اور مباحثے کا اہم باب ہے۔ اس آپریشن کے حوالے سے سیاسی اور دفاعی حوالے سے گفتگو اور تحقیق ہونا چاہیے۔

انہوں نے "وعدہ صادق آپریشن" کو ملک اور قوم کے لئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایرانی شہری نے اس اقدام کو سراہا اور اس پر افتخار کیا۔ یہ آپریشن خطے کے کئی مسائل کے حل کا باعث ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران تمام متعلقہ شعبوں کے درمیان بہترین ہماہنگی دیکھنے کو ملی۔ "وعدہ صادق آپریشن" سے ثابت ہوا کہ ایران کا دفاع مضبوط اور مستحکم ہونے کی وجہ سے دشمن فوجی آپشن کو ختم کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

انہوں نے غزہ کو مقاومت اور صبر و تحمل کا نمونہ قرار دیا اور کہا کہ حالیہ جنگ کے اصلی فاتح فلسطینی عوام ہیں۔ عالمی سطح پر تجزیہ کار اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہیں کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو شکست ہوچکی ہے۔

ٹیگس