May ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • عالمی ادارے اور بیدار ضمیر انسان غزہ کے عوام کی مشکلات میں کمی لائيں : صدر رئيسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے ایک بار پھر عالمی اداروں اور بیدار ضمیر انسانوں کو غزہ پٹی کے فلسطینیوں کی مشکلات میں کمی لانے اور انسان دوستانہ امداد بھیجے جانے کا راستہ ہموار کرنے کی دعوت دی ہے-

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ریڈ کراس اور ہلال احمر سوسائٹی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام کو صحت اور علاج سے متعلق بنیادی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہم ریڈ کراس اور ہلال احمر سوسائٹی کا عالمی دن اس حالت میں منا رہے ہیں کہ جب غزہ کے باشندوں کو پانی، خوراک، ادویات اور بنیادی طبی اور صحت کی سہولیات حاصل نہیں ہیں اور وہ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی اور دنیا کے دوسرے ممالک کی جانب سے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو امدادی سامان اور ضروری خدمات کی فراہمی کا اعلان کئے جانے کے باوجود صیہونی حکومت اس کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے حتی عالمی ریڈ کراس کے بعض کارکنوں کو بھی صیہونی حکومت نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جو کہ بہت زیادہ افسوسناک ہے۔

ٹیگس