May ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • پڑھو اور تعمیر کرو کے عنوان سے تہران میں بین الاقوامی کتب میلہ

پڑھو اور تعمیر کرو کے عنوان سے تہران میں شروع ہونے والا یہ بین الاقوامی کتب میلہ ملک کا سب سے بڑا ثقافتی پروگرام شمار ہوتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے 11 مئی 2024 بروز ہفتہ 35ویں "تہران انٹرنیشنل بک فيئر" کا دورہ کیا اور پبلشرز کے ساتھ گفتگو کی ۔ اس دورے میں وزیر ثقافت اور اسلامک گائیڈنس محمد مہدی اسماعیلی اور35 ویں "تہران انٹرنیشنل بک فيئر" کے چیئرمین اور نائب وزیر یاسر احمدوند بھی صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ تھے۔

پڑھو اور تعمیر کرو کے عنوان سے شروع ہونے والا یہ بین الاقوامی کتب میلہ ملک کا سب سے بڑا ثقافتی پروگرام شمار ہوتا ہے۔

تہران کی مرکزی عیدگاہ میں شروع ہونے والا یہ میلہ 10 روز تک جاری رہے گا۔

کتاب اور کتاب بینی میں دلچسپی رکھنے والے حضرات انٹرنیٹ پر ketab.ir کے ذریعے بھی اس میلے کی سیر کر سکتے ہیں۔

تہران کے بین الاقوامی کتاب میلے میں 2 ہزار 619 سے زیادہ پبلشرز شریک ہیں۔

مجموعی طور پر تقریباً 60 غیر ملکی پبلشرز نے 50 ہزار موضوعات پر کتابیں نمائش کے لیے پیش کی ہیں جبکہ گزشتہ سال کتاب میلے میں غیر ملکی پبلشرز نے 45 ہزار موضوعات پر کتابیں پیش کی تھیں۔

ٹیگس