صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر حماس کا پیغام تعزیت
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج پیر کو ایک بیان جاری کرکے صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس سانحے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای مدظلہ العالی، حکومت ایران اور ایرانی عوام کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شہدا ایران کے ان بہترین رہنماؤں میں تھے جنہوں نے فلسطین اور فلسطینی عوام نیز استقامتی تحریک کی حمایت اور مدد میں کبھی بھی دریغ نہیں کیا اور فلسطینی کاز کی حمایت میں ہمیشہ قابل فخر موقف اپنایا ہے۔
واضح رہے کہ شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اتوار 19مئی کی شام قیز قلعہ سی ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد شہر تبریز کی جانب واپس جا رہے تھے کہ مشرقی آذربائیجان کے علاقے زرقان میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے دوچار ہوگیا اور صدر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔