Jun ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کے صدارتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لئے نام نویسی کا عمل جاری ہے اور اب تک مختلف سیاسی رجحانات رکھنے والی ملک کی متعدد اہم شخصیات اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد آئین کی شق ایک سو اکتیس کی روشنی میں قبل از وقت انتخابات کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت جمعرات کے روز امیدواروں کی نام نویسی کا عمل شروع ہوا جو پانچ روز یعنی پیر تک جاری رہے گا۔ نام نویسی کے دوسرے دن کے اختتام تک نو افراد نے الیکشن کمیشن میں حاضر ہو کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
خیال رہے کہ نام نویسی کا عمل ختم ہونے کے بعد آئین کی روشنی میں سات روز تک نام نویسی کرنے والے افراد کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر امیدواروں کی نہائی فہرست جاری ہونے کے بعد پندرہ روز تک ملک میں انتخابی مہم چلائی جائے گی جبکہ 18 جون کو صدر کے انتخاب کے لئے ایرانی عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ٹیگس