Jun ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری، اسپرے کرنے والے نئے ڈرون کی نقاب کشائی

ایران کے وزیر زراعت نے کہا ہے کہ آبادیران نمائش میں کیپٹن بی نامی اسپرے کرنے والے نئے ڈرون کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: کیپٹن بی نام کے جدید ڈرون کو ایران کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس پروڈکٹ کو کیپٹن بی ڈرون کہا جاتا ہے، جو اپنی ساخت، بیٹری کی کم کھپت اور پروں کے ڈیزائن کی وجہ سے زیادہ پائیدار اور مستحکم ہے ۔

اسپرے سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے اس ڈرون طیارے کے پروں پر سولر پینلز کا استعمال اس کی خاص خصوصیت ہے ۔

اس ڈرون کی ایک اور منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دور سے ٹریک اور کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سیرنگ نالج بیسڈ کمپنی کے ایک سائنسدان رضا رستمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپرے کرنے والے منفرد خصوصیات کے حامل کیپٹن بی ڈرون کے بارے میں کہا کہ اس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے دور سے ٹریک اور کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹیگس