ایرانی قوم صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت سے ایک نئی تاریخ رقم کرے گی
Jun ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے امیدواروں اور ان کے حامیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل محمد موحدی آزاد نے ڈپٹی اٹارنی جنرلز کی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بہتر انداز میں انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری شرائط فراہم کرنے سے متعلق تمام اداروں کے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر تاکید کی .
انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عوام ہمیشہ انقلاب کے ساتھ رہے ہیں کہا کہ شہید صدر سید ابراہیم رئیسی ایک مخلص، مہذب اور شب و روز عوام کی خدمت کرنے والے انسان تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران کے غیور عوام انتخابات میں بھرپور شرکت سے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔