ایرانی کرنسی ریال کے ڈیجیٹل استعمال کا آغاز
Jun ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
ایران کے مرکزی بینک نے اگلے ماہ سے جزیرہ کیش میں ایرانی کرنسی ریال کو آزمائشی طور پر ڈیجیٹل شکل میں استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سینٹرل بینک آف ایران کے مطابق ابتدائی مطالعاتی مراحل سے گزرنے کے بعد، ڈیجیٹل ریال پروجیکٹ کی تیاری کو دو سال قبل مرکزی بینک کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا۔ منی اینڈ کریڈٹ کونسل سے ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد گزشتہ سال اس پر ٹیسٹ مرحلے پر عمل درآمد شروع کیا گيا تھا۔
سینٹرل بینک آف ایران کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر کیش جزیرے میں شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت اس علاقے میں بینک صارفین اور سیاح حضرات کریڈٹ کارڈ یا کرنسی استعمال کیے بغیر ڈیجیٹل طریقے سے ادائيگی کرسکتے ہیں۔