Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے روابط پر زور، ایران کے نگراں صدر محمد مخبر

ایران کےنگراں صدر نے کہا ہے آج خطے میں کوئی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔

سحرنیوز/ایران: جمعرات کی شام ، انزلی فری زون میں رشت-کیسپین ریلوے پروجیکٹ کی آپریشنل تقریب کے دوران، محمد مخبر نے کہا کہ شہید صدر رئیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی ہمسایوں کےساتھ دوستانہ روابط کے قیام اور خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مسائل کو جدید انداز سے حل کرنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کی خواہش تھی کہ وہ شنگھائی معاہدہ اور برکس جیسی تنظیموں کے رکن بنیں اور یوریشیا کا حصہ ہوں، انکے مقابلے میں ایران آج ان سب پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور آج ہم جس ملک کو بھی مسائل اور دیگر معاملات کے حل کے لئے پیغام بھیجتے ہیں وہ چوبیس گھنٹے کے اندر ہم سے رابطہ اور فالو اپ کرتے ہیں۔
محمد مخبر نے تاکید کی کہ آج دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران ایک ایسے مقام پر ہے جس نے بین الاقوامی توازن کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور دنیا میں کسی ایک شخص کے پاس ملکوں کی تقدیر کا تعین کرنے کی طاقت یا اختیار نہی رہا۔

ٹیگس