ایران: اکتیس ممالک کے500 سے زائد صحافی صدارتی الیکشن کی کوریج کے لئےآمادہ
ایران کی وزارت اسلامی ثقافت اور ارشاد اسلامی نے اکتیس ممالک کے ایک سو پچاس سے زائد غیر ملکی میڈیا کے ذریعے ایران کے صدارتی انتخابات کی کوریج کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی اسلامی ثقافت و ہدایت کی وزارت کے شعبہ رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر علی رضا شیروی نے بتایا ہے کہ دنیا کے اکتیس ملکوں کے ایک سو پچاس میڈیا ہاؤسز کے پانچ سو سے زائد نمائندے ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن کی رپورٹنگ کریں گے۔
وزارت اسلامی ثقافت و ہدایت کے بیرونی ابلاغیاتی اداروں کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ بہت سے ملکوں نے صدارتی الیکشن کی کوریج کے لئے اپنے رپورٹروں کے لئے درخواستیں بھیجی ہیں اور اب تک آسٹریا، اسپین، آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ، اٹلی، آذربائیجان، جرمنی، بحرین، پاکستان، ترکیہ، الجزائر، چین، ڈینمارک، روس، زمبابوے، جاپان، شام، سویڈن، عراق، عمان، فرانس، فلسطین، کرغیزستان، قطر، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، کولمبیا، کویت لبنان اور یمن کے رپورٹروں کی آمد یقینی ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن جمعہ اٹھائیس جون کو ہوں گے-