ایران میں صدارتی انتخابات کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری
ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے جاری تشہیراتی مہم آج اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
سحرنیوز/ایران: منگل کی دوپہر ایران کے چھے صدارتی امیدواروں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی وی مناظرہ اقتصادی موضوع پر ہوا جس میں انہوں نے اقتصادیات کے حوالے سے اپنے خیالات اور منصوبوں سے ملکی عوام کو آگاہ کیا۔ اس مناظرے میں بھی اقتصاد سے جڑے متعدد مسائل منجملہ، معیشت، ملازمت، سپسڈی، انٹرنیٹ اور شیئر بازار و غیرہ جیسے موضوعات کے سلسلے میں ماہرین نے صدارتی امیدواروں سے سوالات کئے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں اور شہروں میں سبھی امیدواروں کے دوروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
خیال رہے کہ آج کی شب صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہو جائے گی اور جمعے کے روز اٹھائیس جون کو صدر کا انتخاب عمل میں لانے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ایران کی وزارت داخلہ کے مطابق ایک پر امن اور پر جوش انتخابات کے انعقاد کے لئے سبھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مسعود پزشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، سعید جلیلی، علی رضا زاکانی، امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی اور محمد باقر قالیباف چودھویں صدارتی انتخابات کے امیدوار ہیں۔